• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ڈاکوئوں نے نقدی، زیورات چھین لئے، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی (سٹاف ر پورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں 11موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آباد کے شہری بھی دوگاڑیوں،7موٹرسائیکلوں، ایک رکشہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر ایازکلیم سے موبائل فون،شناختی کارڈ ،میڈیکل کارڈ اور قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈپر ثمینہ ارشاد کے گھر 2 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر اس کاپرس چھین کرلے گئےجس میں 50ہزار روپے تھے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال میں دوموٹرسائیکل سوار عبدالرحمن بٹ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ کلیام آباد میں دونامعلوم ملزمان محمداویس سے موبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ چھتی قبرستان کے قریب دوموٹرسائیکل سوارعابد محمود سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ میں عامرریاض عباسی کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا۔تھانہ بنی کے علاقہ میں محمدشکیل اپنی بیوی قر ۃ العین نواز کے ہمراہ سسرال امام باڑہ پیدل جارہے تھے کہ ایک نامعلوم شخص ان کی بیوی کاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ بنی کے علاقہ جامع مسجدروڈپر نامعلوم شخص محمدسہیل کا موبائل دھوکہ دہی سے لے کرفرارہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں محمدذیشان کی جیب سے موبائل ،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ ناظم آبادمیں نامعلوم چور محمدشہزاد کی دکان کے تالے توڑ کر 6من گوشت مالیتی ایک لاکھ 5ہزار روپے ، نقدی80ہزار روپے اوزار مالیتی 4ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سسکتھ روڈپر نامعلوم چور شمشادبانو کے کمرے کاتالا توڑ کر طلائی زیورات مالیتی 30ہزار روپے دیگر سامان مالیتی 25ہزارروپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہاحاطہ مٹھو خان ریلوے روڈ صدر میں ریحانہ بیگم کے گھرسے نامعلوم چورطلائی زیورات مالیتی4لاکھ روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میٹروسٹیشن صدرمیں منزہ دوریز کے بیگ سے موبائل چوری ہوگیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ احاطہ مٹھوخان میں باروز خان کی پرانے پارٹس کی د کان سے سامان چوری کرنے والے دو آدمیوں فیصل اور محمد تنویر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ فاروق آبادمیں نامعلوم چور غلام محمد کے گھر کا تالا توڑ کر تین بکرے اور تین بکریاں ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نصیرآبادمیں اعجاز احمد کے گھرکی بیٹھک کا تالہ توڑ کر نامعلوم چور موٹر سائیکل کے کاغذات اوردیگرسامانمالیتی 25ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ فردوسی روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار صبیغہ بی بی کا پرس چھین کرلے گیاجس میں موبائل،51ہزار روپے، اور میموری کارڈ مالیتی 1000 روپے تھا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ کوہسارکالونی میں احسان رزاق کے گھر سے نا معلوم عورتیں گھر کی عورتوں کو ڈرا دھمکا کر6 لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی ساڑھے سات لاکھ روپے چھین کرلے گئیں ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ چھوکرمیں نامعلوم چور عمار احمد کی دکان کے تالے توڑکر چارموبائل ڈبہ پیک ،3 پرانے موبائل اور تین بٹنوں والے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جمیل آبادمیں نامعلوم چور عبد الرشید کی دکان کے تالے توڑکر میزائل موٹریں ، انجیکٹر پمپ،اور تاریں مالیتی ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری کر کے لے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بستی میں دوموٹرسائیکل سوار غفار خان کاموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ انوارچوک میں نمازجنازہ کے دوران خالد محمود کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر گاڑی میں سفرکے دوران محمد بلال سعید کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک بھٹیاں میں کیری ڈبہ میں سوار دوملزمان نے محمد فا ضل کولفٹ دے کر اس کیجیب سے بٹوہ نکال لیا جس میں 8 ہزارروپے ، شناختی کارڈ اور ایک رسید ڈاکخانہ مالیتی تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے تھے ،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی موڑپر سمیع اقبا ل کا ایکسیڈنٹ ہواجس میں وہ زخمی ہو کر گر گیا اس دوران نامعلوم شخص نے اس کی جیب سے موبائل چوری کرلیا،تھانہ چونترہ کے علاقہ میں دربار والی مسجد سے یوپی ایس بمعہ بیٹری چوری ہوگیا،تھانہ چونترہ کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار اما ن اللہ خا ن سے اسلحہ کی نوک پر25ہزار روپے چھین کرلے گئے۔تھانہ آب پارہ کے علاقہ میں دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر شہریار سے موبائل اور نقدی ، تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں کیرج فیکٹری کے قریب دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرمنیر خان سے موبائل نقدی اور موٹرسائیکل ، تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرخانی ریحان سے موبائل فون ، تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر وقار سے نقدی ،موبائل اور لیپ ٹاپ چھین کرلے گئے تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں فلپائنی خاتون میری جان کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی وطلائی زیورات، آئی نائن کے علاقہ میں فضل کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان مالیتی بیس لاکھ روپے ، ترنول کے علاقہ میں وارث کے گھر کے تالے توڑ کر ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،مارگلہ کے علاقہ میں رضوان کے گھر سے نقدی ، زیورات اور گھڑی مالیتی پانچ لاکھ روپے ، سہالہ کے علاقے میں مریم کے گھر سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی چھ لاکھ روپے ، تھانہ ویمن کے علاقہ میں جوہر کے گھر سے ان کی ملازمہ بشرٰی نے پانچ ہزارروپے ، کراچی کمپنی کے علاقے میں معظم کے گھر سے ملازمہ نمرا نے نقدی وطلائی زیورات مالیتی دس لاکھ روپے ، کورال کے علاقے میں عقیل کے گھر سے رمضان نے موبائل اور نقدی چوری کرلیے ۔تھانہ سہالہ پولیس کو عثمان نے بتایاکہ طیب، راحیل اور عمیر نے اس سے تین گاڑیاں رینٹ پر لیں مگر اب واپس کرنے سے انکار ی ہیں ۔تھانہ آئی نائن پولیس کو اصغر نے بتایاکہ ملزم عامر نے اس سے گاڑی چلانے کے لئے لی اور پھردھوکہ دہی سے اپنے نام ٹرانسفر کروالی ۔ادھر تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں نعمان سمیت دو نے راقب کی گاڑی دھوکہ دہی سے ہتھیالی۔
تازہ ترین