• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانتھا قتل کے تمام مرکزی کردار گرفتار کرلیے، طاہر اشرفی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری میں پریانتھا قتل کے مرکزی کردار گرفتار کرلیے ہیں۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ سری لنکن منیجر کے قتل میں ملوث تمام مرکزی کرداروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر مقدمے کا چالان جلد پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے اور اسپیڈی ٹرائل کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 125 افراد گرفتار کیے گئے 19 مرکزی ملزم ہیں، قانون موجود ہے، کسی کو اختیار نہیں کہ خود فیصلے کرنا شروع کردے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ ایک انتظامی معاملہ تھا جسے مذہبی رنگ دیا گیا، 7 دسمبر کو راولپنڈی میں تمام مذاہب کے رہنماؤں کی کانفرنس ہوگی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کی سربراہی میں وفد سری لنکن سفارتخانے جائے گا، پاکستانی وفد سری لنکن حکام سے اظہار تعزیت کرے گا۔

تازہ ترین