• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا این اے 133 میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پر ردعمل

مریم نواز - فوٹو: فائل
مریم نواز - فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر جذباتی انداز میں بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے ایک بیان میں این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اللّٰہ رب العزت کی حمد و ثنا کی اور لکھا کہ ’ایک باری فیر شیر، الحمدللّٰہ‘ اور ساتھ ہی دعا کا ایموجی لگادیا۔

مریم نواز نے ایک اور بیان میں این اے 133 پر پارٹی امیدوار کی کامیابی پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور ن لیگی کارکنوں کو شیر کہہ مخاطب کیا اور مبارک باد دی۔

این اے 133 کے 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک نے 46 ہزار 811 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ہے۔

اسی نشست پر پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔


تازہ ترین