وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں سب کچھ بگڑ چکا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوانی میں ہم بھی جوش میں آجاتے تھے، پھر اندازہ ہوا کہ جوش سنبھال کر رکھنا ہوتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے جوشیلے نوجوانوں کو سمجھانے کی ذمے داری بھی میڈیا پر ڈال دی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہر چیز کی ذمے داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، میڈیا لوگوں کو کیوں نہیں سمجھاتا؟ میڈیا صرف پیسے کماتا ہے۔