• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ واقعہ کو کسی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، پرویز خٹک

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کو کسی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔یہ بات انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ صحافی نے وزیردفاع پرویز خٹک سے سوال کیا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدہ کیا اور سری لنکن کا قتل ہوا جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہے دین کے معاملے میں لوگ جذبات میں آجاتے ہیں وہاں لوگ اکھٹے ہوئے اور اسلام کا نعرہ لگا تو لوگ جذبات میں آگئے، میڈیا صرف تنقید کرتا ہے غلط بیانات سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

تازہ ترین