اسلام آباد(محمد صالح ظافر) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئندہ عام انتخابات کو پہلے سے مشکوک بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام ووٹنگ مشین کو مسترد کرچکے ہیں اور حزب اختلاف بھی ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کرچکی ہے جبکہ حکومت پارلیمنٹ میں غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرکے ووٹنگ مشین کا استعمال قانونی بنا رہی ہے۔