• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو یاتریوں کا شادانی دربار حیات پتافی میں مذہبی رسومات کا آغاز

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) بھارت سے آئے سائیں یو ڈ ھشٹر لال کی قیادت میں 133ہندو یاتریو ں نےشادانی دربار حیات پتافی میں مذہبی رسومات کا آ غا ز کر دیا ہے۔آ گنی پوجا و ست سنگ کی تقریبا ت کی ادائیگی کی گئی ۔ ترجمان بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد اور ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد کے احکامات کے مطابق شادانی دربار کو خصوصی طور پر برکی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے تعا ون سے سکیورٹی کے خصو صی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین