• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونیوالے 10 ممالک میں شامل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے پاکستان میں نمائندے نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونیوالے 10 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کے مسائل کے پائیدار انتظام کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کیساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں،یو این ڈی پی گلف ٹو پراجیکٹ کے تحت گلاسکو میں ہونیوالی کوپ 26میں شرکت کیلئے 5سرکاری مندوبین کے اخراجات برداشت کئے گئے، یو این ڈی پی کے نمائندےنٹ اوسٹبے نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے خط کے جواب میں کہا کہ ہم واضح کرنا چاہئیں گے یو این ڈی پی کے GLOF II پراجیکٹ نے دو ہفتوں کے کوپ 26 اجلاس میں شرکت کیلئے 5 مندوبین کے اخراجات برداشت کئے، یہ پانچوں شرکاء حکومت پاکستان کی منظور شدہ شرکت کی فہرست کے مطابق تھے۔

تازہ ترین