• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کا پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو خراج تحسین

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو قوم نے اصل اسلام اور پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت ملک عدنان ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ملک عدنان کو ایک بڑے ہجوم کے سامنے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے پرقوم کا ہیرو قرار دے دیا گیا ہے۔

 یہاں صارفین کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔


















































خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا، جبکہ پنجاب حکومت نے بھی انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کا کہنا ہے کہ ملک عدنان کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر ایوارڈ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔

مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔


تازہ ترین