• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی شوہروں سے زائد مجموعی مالیت رکھنے والی اداکاراؤں کی فہرست

بھارتی فلم نگری میں بہت سی ایسی نامور اداکارائیں ہیں جن کی مجموعی مالیت ان کے شوہروں سے زیادہ ہے۔

اپنے مشہور اداکار شوہروں سے زیادہ  مجموعی مالیت رکھنے والی 5 سرِ فہرست اداکاراؤں کے بارے میں یہ پڑھیے۔

 1- کترینہ کیف

جیسا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کےخبروں کے ساتھ ان دونوں کی مجموعی مالیت کے بھی چرچے ہورہے ہیں۔

 کترینہ کیف کی مجموعی مالیت وکی کوشل سے کہیں زیادہ بتائی جارہی ہے۔

 کترینہ کیف نے وکی کوشل سے کافی عرصہ پہلے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، کل مالیت تقریباً 220 کروڑ بھارتی روپے ہےجبکہ اداکار وکی کوشل ایک فلم میں کام کرنے کےلیے معاوضہ3 سے 4 کروڑ روپے لیتے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 22 کروڑ ہے۔ 

2- دیپیکا پڈوکون 

دیپیکا پڈوکون جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں.

اداکارہ کے پاس اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ سے زیادہ دولت ہے۔

 اطلاعات کے مطابق، دیپیکا کی کل مالیت 316 کروڑ روپے ہے جبکہ رنویر کی مالیت307 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

3- ایشوریا رائے بچن 

ایشوریا رائے بچن کی مجموعی مالیت بھی ان کے شوہر، اداکار  ابھیشیک بچن سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ، ایشوریا کی کل مالیت 227 کروڑ روپے ہے جبکہ ابھیشیک بچن کی کل مالیت 203 کروڑ روپے ہے۔

4- ہیما مالنی

ہیما مالنی کی کل مالیت 440 کروڑ روپے بتائی جاتی ہےجبکہ ان کے شوہر ، اداکار دھرمیندر دیول کی مجموعی مالیت مبینہ طور پر 335 کروڑ روپے ہے۔

5-بپاشا باسو 

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ 

چند سال پہلے بپاشا باسو کی کل مالیت مبینہ طور پر 113 کروڑ روپےتھی جبکہ ان کے شوہر ، اداکار کرن سنگھ گروور کی کل مالیت 13 کروڑ روپے تھی۔

تازہ ترین