• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ووٹنگ مشین پر الیکشن کرانا ممکن نہیں ہوگا، کابینہ

بلوچستان کے کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ صوبہ کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی نہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر الیکشن کرانا ممکن نہیں ہوگا۔

کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان حکومت بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر اسپتالوں میں او پی ڈیز کھول دیں، جائز مطالبات پر ان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

صوبائی ورزا نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے ترقیاتی کاموں کے لیے 182 ارب روپے ایف ڈبلیو او کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین