• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ، مولانا فضل الرحمٰن کی غیر مشروط مذمت

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذہب کے حوالے سے کوئی واقعہ ہو اسے بہت اچھالا جاتا ہے۔اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ایسے واقعات کو کون روکے گا؟ اس کیلئے ریاست آئین اور قانون کو حرکت میں آنا پڑیگا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میری اپنی حکومت بھی ہوتی تو یہی کہتا کہ کوتاہی ہوئی ہے، مذہب کے حوالے سے کوئی واقعہ ہو تو اسکو بہت ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین