• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کی رہائشی حدو دمیں واقع تعلیمی اداروں کو بیدخلی کےحتمی نوٹس

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں واقع 496پرائیویٹ کا لجز ، سکولو ں کے مالکان کوحتمی نو ٹس جاری کردیئے گئے۔ نوٹس میں تمام سکولوں ،کالجوں 31دسمبر2021 سے قبل سکو ل خالی کرنے یا رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کر نے کے احکامات جاری کر تے ہوئے وارننگ دی گئی کہ جو پرائیو یٹ سکول/کالج نئے سال کے آغاز یکم جنوری 2022 کو احکامات کی عدم تعمیل میں کھلے گا اُسے سیل کر دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی بنیرز بھی لگائے گئے ہیں جن میں سکولوں /کا لجوں /تعلیمی اداروں کے طلباء طالبا ت کے والدین /سر پرستو ں اور سکو ل پر نسپلز ومالکان کوباورکرایا گیا ہے کہ سپر یم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بذریعہ نوٹسز متعد د بار مطلع کیاگیاہے کہ 31دسمبر سے قبل اپنا لائحہ عمل تیارکر لیں تاکہ طلباء طالبات کا تعلیمی ضیاع نہ ہو ۔راولپنڈی کنٹونمنٹ کی حدود میں واقع رہائشی علاقوں میں غیرقانونی دفاتر ،بوتیک،بیوٹی پارلرز وغیر ہ کوکمر شل استعما ل کر نے پر نوٹسز جاری کئے جائیں گے، اس سلسلہ میں سر وے مکمل کر لیاگیاہے۔
تازہ ترین