• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائستہ بی بی نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ این اے 133 کے الیکشن میں شائستہ بی بی نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کے لیے غلط تاریخ کا تعین کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان ہے، راستے بند ہوتے ہیں، اسلام آباد کے بعض راستے پریڈ کی وجہ سے بند کیے جاتے ہیں، اپوزیشن فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، حزبِ اختلاف پھر یہ نہ کہے کہ راستے بند کیے گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپنی ایک سال کی کارکردگی 14 تاریخ کو پیش کریں گے، وزیرِ اعظم عمران خان 4 ماہ تک مہنگائی کنٹرول کر لیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سری لنکن سفارت خانے کو سخت ایکشن کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انتہا پسندی کا راستہ روکنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اس کے لیے میڈیا تاریخی کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن جن کے پیچھے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ کوئی نگراں حکومت نہیں آ رہی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ عقل کے اندھے ہیں اور غیر ذمے دار ہیں، ہم پنڈی والوں کی روایت ہے کہ مخالف کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں۔

تازہ ترین