• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور برطانیہ میں مقیم روہنگیا مہاجرین نے فیس بک پر روہنگیا کے خلاف نفرت انگیز پوسٹس کو فروغ دینے کے الزام پر 150 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روہنگیا مہاجرین نے فیس بک پر سان فرانسسکو میں ہرجانے کا مقدمہ کیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارمز نے روہنگیا کے خلاف تشدد کو فروغ دیا، فیس بک نے روہنگیا کیخلاف نفرت انگیز پوسٹوں کو اپنے پلیٹ فارم سے نہیں ہٹایا۔

فیس بک نے ہرجانے کے مقدمے پر تاحال ردعمل نہیں دیا ہے، فیس بک نے 2018 میں قبول کیا تھا کہ میانمار میں روہنگیا کے خلاف نفرت انگیز پوسٹس روکنے کے لئے مناسب قدم نہیں اُٹھائے تھے۔

خیال رہے کہ میانمارمیں 2017 میں فوجی کریک ڈاؤن میں تقریبا 10 ہزار روہنگیا مسلمان مارے گئے تھے۔

تازہ ترین