پشاور ( نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے سادہ اکثریت سے ضلعی حکومت کا بجٹ پاس نہ کرنے پر ضلعی حکومت مردان کے ناظم و نائب ناظم کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس مقصد کیلئے ضلعی حکومت لکی مروت کے ک لوکل گورنمنٹ کمیشن کا رکن نامزد کرکے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کے روز محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لکی مروت کے ناظم اشفاق احمد خان کو فوری طورپر لوکل گورنمنٹ کمیشن کا ممبر نامزد کیا گیا ہے جو ضلع کونسل مردان کے ناظم اور نائب ناظم کے خلاف سادہ اکثریت سے بجٹ پاس کرانے میں ناکامی پر باضابطہ تحقیقات کر یں گے اور حکومت کو اس کی رپورٹ پیش کریں گے ۔