• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانتھا کے لواحقین کیلئے ایک لاکھ ڈالر فنڈ جمع، ہر ماہ تنخواہ بھی ملے گی

سیالکوٹ،پسرور(نمائندہ جنگ /نامہ نگار) سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک ہونے والے پریانتھا کمارا کے لواحقین کے لئے ایک لاکھ ڈالر فنڈ جمع، ہر ماہ تنخواہ بھی ملے گی۔

سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے پریانتھا کمارا کے اہل خانہ کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا جبکہ مقامی انڈسٹری سیالکوٹ نے پریانتھا کی کی تنخواہ ہمیشہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بزنس کمیو نٹی سیالکوٹ کے سیکرٹری ہمایوں ریاض،چیرمین ٹینری زون رضا منیر،سہیل خاور،سابق نائب صدر چمبر عابد اے خواجہ نے کہا کہ سیالکوٹ کے برآمدکنندگان اور درآمدکنندگان ملکی معاشی اور اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

تازہ ترین