• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ، پولیس نے فیکٹری کے تمام سپروائزرز کو چھوڑ دیا

سیالکوٹ (آئی این پی ) پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے بعد حراست میں لیے جانے والے فیکٹری کے تمام سپر وائزرز کو رہا کر تے ہوئے کہا ہے کہ فیکٹری کے سپروائزرز کو 2 روز قبل حراست میں لیا تھا جن سے مختلف پہلوئوں سے تفتیش کی گئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ فیکٹری مالک کی یقین دہانی کے بعد تمام سپروائزرز کو رہا کر دیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان تمام افراد کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے۔سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے عابد کی تلاش جاری ہے، عابد بھی فیکٹری میں بطور سپر وائزر کام کرتا ہے، ویڈیوز میں عابد بھی پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرتا نظر آرہا ہے اور فوٹیج میں ہجوم کے آگے ہاتھ جوڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں موبائل ڈیٹا اور ویڈیوزکی مدد سے دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

تازہ ترین