• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کی کینٹ علاقوں سے بے دخلی کیخلاف احتجاجی مارچ

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشنز کے زیرِ اہتمام نجی تعلیمی اداروں کی کنٹونمنٹ کے علاقوں سے بے دخلی کیخلاف ہزاروں سکولز مالکان، اساتذہ، طلباء و طالبات اور والدین کی جانب سے گزشتہ روز راولپنڈی کینٹ بورڈ سے چکلالہ کینٹ بورڈ تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔ شرکاءنےچیف جسٹس ، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کی کنٹونمنٹ کے علاقوں سے بے دخلی کو فوری طور پر روکا جائے۔احتجاج کے شرکاء نے آرمی سٹیڈیم اور وزارتِ دفاع کے سامنے علامتی دھرنے بھی دیے۔کنوینئر جوائنٹ ایکشن کمیٹی چوہدری ناصر محمود نےکہا کہ اس فیصلے کے باعث 37 لاکھ طلباء و طالبات کے لیے تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ جیک کےجنرل سیکرٹری ملک اظہر محمود،ابرار احمد خان ،چوہدری محمد طیب، واحد سراج ، حافظ محمد بشارت، مسز سکینہ تاج اور ملک نسیم احمد نے بھی خطاب کیا۔مظاہرہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران رانا سہیل ،محمد عثمان، راجہ نصیر احمد جنجوعہ، محمد آصف، شہباز قمر، چوہدری امجد زیب، ندیم شیراز، محمد جمیل ، عرفان طالب، عاطف خان جدون، نعیم اشرف، امجد علی، شیخ قمر، عاطف عزیز نے شرکت کی۔
تازہ ترین