• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان دوسری مدت کیلئےچیئرمین ایس ای سی پی تعینات ‘ نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کابینہ سے منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے عامر خان کو دوسری مدت کےلیےایس ای سی پی کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے، وفاقی کابینہ نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین عامر خان کو دوبارہ تین سالہ مدت کے لئے ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔ وزارت خزانہ نے عامر خان کی بطور کمشنر ایس ای سی پی تجدید کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے عامر خان کو بعد ازاں چئیرمین ایس ای سی پی مقرر کر دیا گیاہے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین نے گزشتہ تین سال میں ایس ای سی پی میں کی گئی اصلاحات بارے آگاہ کیا اور چئیرمین ایس ای سی پی کی مدت ملازمت کی دوبارہ تجدید کو سپورٹ کیا۔
اسلام آباد سے مزید