• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کےمسائل حل نہ کرنےپرفیلڈ پوسٹنگ سےہٹادینگے،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کے مسائل سننے میں دلچسپی نہ لینے والوں کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا د یا جائے گا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ تھانوں اور پولیس دفاتر کی انسپکشن کیلئے میں بہت جلد صوبے کے تمام اضلاع کے دورے کروں گا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران اپنے اضلاع میں صرافہ بازار اورگولڈ ٹیسٹ لیبارٹریز سے وابستہ گولڈ تاجران کودرپیش مسائل اور شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں آل پاکستان سمال جیمز جیولرز اینڈ ٹولز ایسوسی ایشن اور آل پنجاب گولڈ ٹیسٹ اینڈ ریفائن لیبارٹریز ایسوسی ایشن کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ گولڈ تاجران نے آئی جی پنجاب کو اپنی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے معاونت کی درخواست کی۔ آئی جی پنجاب نےکہا کہ صرافہ /گولڈ تاجران کوپریشان کرنا غیر قانونی امر ہے جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین