• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی شادی نے مریم نواز کو گلوکارہ بنادیا

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بھی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں گلوکارہ بن گئیں۔

پاکستان میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ دنوں مریم نواز کے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکاری کرتے نظر آئے تھے جبکہ یہ ویڈیو جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں رکھی گئی تقریب کے دوران بنائی گئی تھی۔

اب مریم نواز کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا ’چُرا لیا ہے تُم نے جو دل کو‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مریم نواز کی وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اُن کی سُریلی آواز کی بہت زیادہ تعریف کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مریم نواز نے میڈیا اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا۔

جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ شادی کی باقاعدہ تقریبات پاکستان میں طے ہونا پائی ہیں جن میں رُخصتی اور ولیمہ شامل ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید