فیصل آباد میں خواتین پر تشدد اور بےلباس کرنے کے کیس میں گرفتار 5 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
لاپتہ ہونے والی متاثرہ خواتین کو پولیس ٹیم نے پنڈی بھٹیاں کے علاقہ سے تلاش کر کے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کردیا ہے۔ سی پی او نے متاثرہ خواتین کے ساتھ پولیس تحویل میں ناروا سلوک کا نوٹس لے کر ایک خاتون کو تھپڑ مارنے والے کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔
فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سرگودھا روڈ پر خواتین کو بے لباس کرنے اور تشدد کیس میں گرفتار ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، مجسٹریٹ نے ملزمان کو تین روز کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب مقدمہ میں ملوث دیگر 9 ملزمان کی گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے اس سلسلہ میں نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔
پولیس ٹیم نے لاپتہ ہونے والی متاثرہ خواتین کو پنڈی بھٹیاں کے علاقہ سے تلاش کر کے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کیا اور خواتین کے بیانات لیے گئے۔
پولیس اہلکاروں خواتین کو تحویل میں لینے کے دوران ان سے ناروا سلوک پر سی پی او نے نوٹس لے کر ایک خاتون کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
دو روز قبل خواتین کو چوری کرنے کے الزام میں سرعام بےلباس کرکے تشدد کا نشانا بنایا گیا تھا۔
فیصل آباد میں خواتین کو بےلباس کرنے کے کیس میں 5 ملزمان کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے 5 ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ دے دیا۔
واضح رہے کہ تھانہ ملت ٹاؤن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔