• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، جمال خاشقجی کے قتل کے شبہے میں گرفتار شخص رہا

کراچی (نیوز ڈیسک) فرانس کے حکام نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شہبے رکھی تھی اور اس کے آتشیں اسلحہ لاکھوں ڈالر میں میں ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے شہری کی گرفتاری کو غلطی قرار دے کر ان کو رہا کردیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ خالد العطیبی کی گرفتاری غلطی ثابت ہونے پر رہا کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پاسپورٹ کے اسکینگ پر یہ معلومات سامنے آئی تھی کہ ترکی نے اس نام سے وارنٹ جاری کر رکھا ہے تاہم مزید تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وارنٹ ان پر اپلائی نہیں ہوتا۔

تازہ ترین