• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے لوکل الیکشنز میں ای وی ایمز کا استعمال کیسے ہوگا؟

اسلام آباد (تبصرہ / طارق بٹ) پنجاب کے لوکل الیکشنز میں ای وی ایمز کا استعمال کیسے ہوگا؟ تین ماہ کے اندر مطلوبہ تعداد میں الیکٹرانک ووٹنگمشینوں کا حصول ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایمز) فی الوقت عام انتخابات میں استعمال کے لیے موجود نہیں ہیں۔ آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں منعقد ہونے والے پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات میں بھی ای وی ایمز موجود نہیں ہوں گی۔

جب کہ آئین کے تحت یہ کام الیکشن کمیشن کا ہے کہ وہ ای وی ایمز حاصل کریں اور پورے پارلیمانی انتخابات یا لوکل الیکشنز یا تجرباتی بنیاد پر ان کے استعمال کا فیصلہ کریں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے یہ اعلان کرنا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ای وی ایمز کے استعمال میں تعاون کرے گی، یہ محض اعلان کی حد تک ہی ہے کیوں کہ حقیقت میں ان آلات کا حصول ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین