امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے 15 روز میں ہونے والی اموات کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے میں 15 روز میں ایران میں 1 ہزار 444 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 773 افراد شہید ہوئے، اسرائیل میں اموات 14 ہوچکی ہے، ایرانی حملوں میں 11 امریکی فوجی مارے گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں6، سعودی عرب میں2، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں3 اور بحرین میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔