ملتان (سٹاف رپورٹر) تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ افسوس نا ک ہے ، چند شرپسند عناصر کی وجہ سے جو واقعہ رونما ہوا اس کی وجہ سے دنیا بھر میں ملک وقوم کی بدنامی ہوئی تاہم بین المذاہب و بین المسالک کے درمیان ہم آہنگی کی فضا کو قائم کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر کا کردار لائق تحسین ہے مذہب اسلام اس بات کی تلقین کرتا ہے کہ غیر مسلم کا تحفظ اور اس کو انصاف کی ذمہ داری بھی ہماری ذمہ داری ہے اور حکومتی سطح پر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تراقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔