• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کے عالمی دن پر کوئٹہ میں مظاہرہ ہوگا‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر میں نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ مرکزی لائرز سیکرٹری راحب بلیدی صوبائی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو ادیب شاعر دانشور آغا گل بی ایس او کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ ‘نیاز بلوچ، ریاض زہری سعد دہوار جلیل لانگو ملک نصیر شاہوانی عبید لاشاری جلیل لانگو انیل غوری این پی اور بی ایس او کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10دسمبر کو عالمی انسانی حقوق کے دن پر پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا کارکن مقررہ وقت پر پارٹی آفس پہنچ جائیں۔

تازہ ترین