• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا کھاد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کھاد یوریا کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژن میں کھاد،یوریا کی کوئی کمی نہیں ہے۔ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔کاشتکار جلد بازی میں خرید و فروخت سے گریز کرے۔کھاد کی مصنوعی قلت اور ملاوٹ کرنے والے افراد قومی مجرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوریا کھاد کی طلب و رسد بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائیریکٹر زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ ایک ہفتہ میں ڈویژن بھر میں2722 چھاپے مار کر 20 افراد گرفتار کئے گئے۔ 15 ایف آئی آر درج، کروائی گئیں26 دکانیں سربمہر جبکہ 23لاکھ 35 ہزار 4 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈیپ یوریا کی 12458 یوریا کی 25229 قبضے میں لیکر سرکاری نرخ پر فروخت کی گئیں۔
تازہ ترین