• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان چیمبر روزگار میلہ،سیکڑوں طلباء و طالبات کی شرکت

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایوان تجارت وصنعت ملتان میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC)کی جانب سے ”ہنرروزگار میلہ“ منعقد کیاگیا جس کاافتتاح ممبر پی وی ٹی سی کونسل خواجہ محمد یونس نے کیا۔اس ہنر روزگارمیلہ میں سینکڑوں طلباءوطالبات نے شرکت کی جبکہ ایوان تجارت و صنعت ملتان کے قائمقام صدر سہیل طفیل،وائس پریذیڈنٹ نوید اقبال چغتائی،سابق سینئر نائب صدر میاں راشد اقبال،سابق صدر فضل الٰہی شیخ ،محسن الٰہی،محبوب الٰہی،شیخ عاصم سعید،علی امجد ودیگر موجود تھے۔ اس حوالے سے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ایک تقریب کابھی اہتمام کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد یونس نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ہنرمند افراد کے کردار سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔آج ترقی یافتہ ممالک میں چین کی مثال سب کے سامنے ہے جس نے اپنے ملک میں ووکیشنل ٹریننگ کوفروغ دیا اورگھر،گھر ہنرمند شہری تیارکیے۔ہنرمند افرادبآسانی روزگار حاصل کرسکتے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرکے بھی ترقی کی نئی منزلیں حاصل کرسکتے ہیں۔ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں بہت سے کورسز کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنایاجارہاہے۔
تازہ ترین