• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ نادرا کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں خواجہ سراؤں (ٹرانس جینڈرز) کے حقوق پر تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا آفس میں ٹرانس جینڈرز کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیئے جائیں گے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول میں قائم پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر اسکول میں ٹرانس جینڈرز کے حقوق پر تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں ٹرانس جینڈر اسکول کے طلباء نے کمیونٹی سے متعلق مسائل پر خاکے پیش کیئے۔

ڈائریکٹر جنرل نادرا عمران علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کو سزا دے رہے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا اور ہم نادرا کے دفتر میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کریں گے۔

اس موقع پر سیکریٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب احتشام انور نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کے لیے پہلا اقدام تعلیم کے دروازے کھولنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شناختی کارڈ میں ٹرانس جینڈرز کے لیے ایکس کے لفظ کو تبدیل کرنے کی نادرا سے درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین