• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بچہ ہے اس کی بات کو زیادہ سیریس نہیں لیناچاہیے، اسد عمر


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ  بلاول معصوم بچہ ہے اس کی بات کو زیادہ سیریس نہیں لینا چاہیے۔  بلاول بھٹو کے اس بیان پر کہ ہمیں ابھی ٹائم چاہیے۔ اسد عمر نے کہا کہ بیٹا آپ کے نانا 50 سال پہلے سے حکمران رہے ہیں۔

کراچی میں گرین لائن بس سروس کے افتتاح کے موقع  پر اسد عمر نے کہا کہ  ن لیگ 28 ماہ میں گرین لائن بس منصوبے کا انفرااسٹرکچر ہی نہیں بناسکی، خدا کے واسطے کراچی کو اس کا حق دینے دیں، درمیان میں نہ آئیں۔

  پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آپ سندھ کا نام لیتے ہیں اور عمران خان کی حکومت کام کرتی ہے، 6 بار صوبے میں اور 4 بار وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے عوام کو اربوں روپے کی ویکسین خریدکر دی، اگلے 3 ماہ میں سکھر حیدر آباد موٹر وے کا افتتاح ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے ایک وزیر نے کہا کہ اس نے وفاق کو بسوں کے لئے پیسے دیے، وزیراعلیٰ سے سوال یہ ہے کہ ویکسین خرید نہیں سکتے، ایس آئی ڈی سی ایل کو پیسے دے دیے، صرف 35 دنوں میں ایس آئی ڈی سی ایل نے اورنج لائن کے لئے بسیں خریدیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے باوجود یہ منصوبے مکمل نہ ہوسکے، آپ سندھ کا نام لیتے ہیں اور عمران خان کی حکومت کام کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا  35.5 ارب روپے مالیت کا منصوبہ وفاقی حکومت نے سندھ کے عوام کو تحفہ دیا ہے، کراچی کے 135،000 مسافروں کو روزانہ سفر کی جدید سہولت فراہم ہوگی۔

تازہ ترین