• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کے 15ممالک کا 40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

برسلز (این این آئی) یورپی یونین کے15مما لک کے گروپ نے40ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیل کے مطابق یورپی یونین کے15ممالک کے گروپ کی جانب سے ان افغانیوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے اور اب ان کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔سب سے زیادہ افغان شہریوں کو جرمنی پناہ دے گا جن کی تعداد25ہزار ہے جبکہ نیدرلینڈ نے 3 ہزار سے زائد، اسپین اور فرانس نے 25، 25 سو افغانیوں کی آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے غیر قانونی آمد کو روکنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین