• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی کی فیصلہ سازی میں تاخیر سے عدالتی بوجھ بڑھتا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کی فیصلہ سازی میں تاخیر سے عدالتی بوجھ، عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہے،بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی عوام اور بیوروکریسی میں فاصلہ کم ہوگا، بیوروکریسی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، شفافیت اور قانون کے مطابق ادا کرے، جمعہ کو سپریم کورٹ میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بیوروکریسی کا کام پالیسیز پر عمل کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے، بیوروکریسی عدالتوں سے ملنے والی رہنمائی حاصل کرے تاکہ فراہمی انصاف ممکن ہو، بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی عوام اور بیوروکریسی میں فاصلہ کم ہوگا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اچھے ایگزیکٹو افسران کے بغیر گڈگورننس کا قیام ناممکن ہے۔ وفد نے ملاقات کیلئے وقت دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سووینئر بھی پیش کیا۔

تازہ ترین