کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 44مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا ہے ۔
کوہاٹ کے نواحی علاقوں شادی خیل اور کمال خیل میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی ،ا س دوران 44مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے ۔
تمام افراد کو پوچھ گچھ کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیاگیا ہے ۔