نیشنل سینئر اینڈ جونئیر ٹینس چیمپئن شپ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ سینئر میں عمر شاہد، جونئیر میں محمد احتشام جبکہ لیڈیز میں نتالیہ زمان نے کامیابی حاصل کی۔
ماڈرن ٹینس کلب کراچی میں ٹورنامنٹ کا فائنل فلڈ لائٹس میں کھیلا گیا، انڈر 18 کیٹیگری کا فائنل انتہائی دلچسب رہا۔
رحیم وقار نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیت کر اچھا آغاز کیا مگر پھر ان کی پاور شاٹس کمزور ہوتی چلی گئی۔
جس کا فائدہ محمد احتشام نے اٹھایا، احتشام نے دیگر دونوں سیٹ
6-4 اور 4-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
خواتین میں نتالیہ زمان نے زینب علی کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔
اس موقع پر نتالیہ زمان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔