• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آسٹریلیا کے وفد نے لاہور میں مصروف دن گزارا

کرکٹ آسٹریلیا کے وفد نے لاہور میں مصروف دن گزارا، وفد نے قذافی اسٹیڈیم اور سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد کو بھی بریفنگ دی۔

لاہور میں موجود کرکٹ آسٹریلیا کے وفد نے پہلے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان موجود تھے۔

پی سی بی کے شعبہ سیکیورٹی اور ویجلینس نے وفد کو بریفنگ دی، وفد نےگراؤنڈز اور پویلین کا جائزہ لیا اور تصاویر بنائیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے بعد وفد نے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل وفد کراچی اور راولپنڈی کا دورہ بھی کر چکا ہے، آسٹریلوی وفد کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچز بھی دیکھے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں شیڈولڈ ہیں، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 1998 میں آخری بار پاکستان آئی تھی۔

تازہ ترین