• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کیدرناتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران سشانت تکلیف میں تھے، ڈائریکٹر کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم کیدرناتھ کی شوٹنگ کے دوران تکلیف میں تھے۔ 

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے فلم کیدرناتھ کے ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کا کہنا تھا کہ لوگ اس فلم کو چھوڑ کر یہ کہتے ہوئے جارہے تھے کہ سشانت سنگھ راجپوت اسٹار نہیں ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس سب صورتحال میں انہوں نے پنی جیب سے پیسا لگا کر اس فلم کو مکمل کیا۔ 

 ابھیشیک کپور کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کو لے کر بہت دباؤ میں تھے تاہم یہ بھی یقین تھا کہ فلم مکمل ہوجائے گی۔ 

انہوں نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بتایا کہ اس وقت کوئی ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سشانت اس بات سے آگاہ ہی نہیں تھا کہ اسے کتنا پیار کیا جاتا ہے، لیکن کیدرناتھ بناتے وقت وہ بہت تکلیف میں تھا۔ 

ابھیشیک کپور نے کہا کہ فلم کیدرناتھ بناتے وقت میں جانتا تھا کہ سشانت تکلیف میں ہے، جب سشانت مر گیا تو پوری دنیا اس کی مداح بن گیا، لیکن یہ ہمیشہ ایسا نہیں تھا۔ 

فلم ساز نے کہا کہ ایک نظام ہے جس نے اُسے اس بات پر یقین کرنے نہیں دیا کہ اسے کتنا پیار کیا جاتا ہے، اسے زندگی میں یہ پیار نہیں ملا، لیکن جب وہ چلا گیا تو پوری دنیا نے اس کے لیے اپنا پیار دکھانا شروع کردیا۔

ابھیشیک کپور نے مداحوں کے اس رویے کو حادثے سے تشبیہ دی۔

واضح رہے کہ فلم کیدرناتھ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسی فلم سے سارہ علی خان نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

تازہ ترین