• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب سشانت کی بہن بھائی کی فلم کا جشن منانے بھارت آئی تھیں

خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے نوجوان بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’ایم ایس دھونی‘ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی بہن نے پُرانے دنوں کو یاد کیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی مقبول ترین فلم ’ایم ایس دھونی‘ کو رواں ماہ پانچ سال مکمل ہوجائیں گے اور اس حوالے سے اداکار کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔


شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پانچ سال پُرانی وہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بھائی اور اہلخانہ کے ہمراہ ایم ایس دھونی کی کامیابی کا جشن منارہی ہیں۔

انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے شویتا نے لکھا کہ ’ماضی میں، آپ اپنے بعض فیصلوں کے لیے بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں اور اگر ابھی میرا بھائی واپس آئے تو میں اُس کے لیے دس لاکھ بار شکر ادا کروں گی۔‘

شویتا نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی سمیت میرا پورا خاندان 4 اکتوبر کو فلم ’ایم ایس دھونی‘ دیکھنے کا ارادہ کر رہا تھا اور میں بُرا محسوس کر رہی تھی کہ میں اُس وقت اُن کے ساتھ نہیں تھی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے خاندان کے ساتھ بھائی کی فلم کا جشن منانے کے لیے خود کو روک نہیں پارہی تھی تو میں نے فوراََ بھارت کے لیے ٹکٹ خریدی تاکہ اپنے خاندان کے ساتھ بھائی کی فلم کا جشن منا سکوں۔‘

سشانت کی بہن نے مزید لکھا کہ ’اپنے بھائی کی کامیابی کو اپنے خاندان کے ساتھ منانے کا انتظار نہیں کر پارہی تھی کیونکہ میں بھائی اور خاندان سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

تازہ ترین