• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ٹین کرکٹ لیگ: عجمان نے ایمریٹس بلیوز کو اور شارجہ نے دبئی کو ہرادیا


ڈی ٹین کرکٹ لیگ کے پانچویں روز عجمان نے ایمریٹس بلیوز کو 7 وکٹ سے جبکہ شارجہ نے دبئی کو 5 وکٹ سے مات دے دی، ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

شارجہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پانچویں روز کا پہلا مقابلہ عجمان اور ایمریٹس بلیوز کے درمیان تھا جس میں عجمان نے 7 وکٹ سے فتح حاصل کی۔

اس میچ میں ایمریٹس بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 91 رنز بنائے، انش ٹنڈن 39 رنز بناکر نمایاں رہے، قاسم محمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں عجمان نے ہدف 7.4 اوورز میں حاصل کرلیا، وقاص احمد نے 30 اور قاسم محمد نے 27 رنز بنائے۔

دوسرے میچ میں شارجہ نے دبئی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

اس میچ میں دبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 102 رنز اسکور کیے، عبدالمالک 26 اور سید حیدر 23 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

شارجہ نے ہدف آٹھویں اوور میں حاصل کرلیا، جہاں انصر خان نے 52 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

تازہ ترین