ٹانک ، پشاور (نمائندہ جنگ ، اے ایف پی) ٹا نک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر قا تلانہ حملہ ،پولیس حوالدار شہید ،ایف سی کا جوان شدید زخمی ہوگیا ، سکیورٹی اہلکاروں کو چدھڑ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ، حملہ آور فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ، دوسری جانب شہید حوالدار کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاک وچوبند دستےنے میت کو سلامی پیش کی نماز جنازہ کے بعد میت کو انکے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔