• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ نیشنل پارک پر 8603 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ʼʼ مارگلہ ہلز نیشنل پارکʼʼ کی اراضی پرکی گئی تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے ،جس کے مطابق ریمانٹ، ویٹرنری اینڈ فارمز ڈائریکٹوریٹ کو 8603 ایکڑ زمین کی مبینہ الاٹمنٹ بادی النظر میں سی ڈی اے آرڈی نینس اور اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈی نینس اور آئین کی خلاف ورزی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ہفتہ کے روز جاری 4صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کی سربراہی میں عدالتی حکم پر تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ جمع کردادی ہے۔ رپورٹ دارالحکومت میں قانون کی حکمرانی کی ابتر حالت کی عکاسی کرتی ہے،عدالت نے قرار دیا ہے کہ مارگلہ ہلزنیشنل پارک کے تحفظ میں ناکامی کے ماحولیاتی اثرات آنے والی نسلوں پر پڑیں گے، رپورٹ میں مارگلہ ہلزنیشنل پارک کے غیر قانونی طور پر تجاوزات والے علاقوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تجاوز کی گئی جگہوں میں بحریہ ہیڈ کوارٹرز اور نیول گالف کلب بھی شامل ہے۔

تازہ ترین