• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا: وزیرِ اعظم


وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرالرز کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹرالرز سے مچھلی کے شکار پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے بات کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 27 روز سے گوادر میں ’بلوچستان کوحق دو تحریک‘ کا دھرنا جاری ہے جس نے تاریخ رقم کر دی۔

گوادر میں گزشتہ روز ہزاروں افراد کی تاریخی احتجاجی ریلی میں سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا، دھرنے کی کمان خواتین نے سنبھال رکھی تھی۔

اس حوالے سے ’بلوچستان کوحق دو تحریک‘ کے روحِ رواں مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عزتِ نفس کی بحالی اور بنیادی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے، صوبائی حکومت کو بہانے تلاش کرنے کا موقع نہیں دیں گے، حق لے کر رہیں گے۔

بلوچستان کے ممتاز سیاستدان عبدالحکیم لہڑی اور سابقہ صوبائی وزیر میر اسلم بلیدی نے دھرنے میں شرکت کر کے تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین