• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق دو تحریک کے مطالبات غیرمشروط تسلیم کیے جائیں‘ امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہے کہ گوادر و مکران کے عوام خصوصاً خواتین اور بچوں نے اپنے اتحاد و اتفاق سے طویل صبرآزما دھرنا دیکر سحرانگریز جدوجہد سے تاریخ رقم کردی ہے انہوںنے بیان میں کہاکہ گزشتہ روز گوادر کے ساحل پر لوگوں کے سمندر نے سمندر کو بھی جوش دلادیا ہے کامیاب ریلی اور دھرنا غروروغروب ہونے والی قوتوں کیلئے دندان شکن پیغام ہے وقت آگیا ہے ملک بھر کے عوام مکران کے عوام کی تائید میں اُٹھ کھڑے ہوں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت‘ عدلیہ و انتظامیہ کی کمزوری کے نتیجے میں قوموں کے درمیان عدم مساوات و آئینی و بنیادی حقوق کی پامالی نے انسانی المیہ کو جنم دیا ہے گوادر دھرنے کے مطالبات غیرمشروط تسلیم کیے جائیں ۔
تازہ ترین