• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس داں اب تک معتدد کاموں کے لیے ہر طر ح کے روبوٹس تیار کرچکے ہیں ۔اب ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیاہے جو زندہ ہے اور اپنی نسل بڑھا سکتا ہے ۔اسے ’’زینوبوٹ ‘‘ کانام دیا گیا ہے ۔اس میں پنجے والے افریقی مینڈک (زینوپس لیوس) کے خلیاتِ ساق (اسٹیم سیل) کو بطورخام مال استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی چوڑائی تقریبا ً ایک ملی میٹر ہے۔ اگر چہ 2020 ء میں اسے بنایا گیا تھا جو صرف حرکت کرسکتا تھا لیکن اب اس میں مزید تبدیلیاںکی گئی ہیں ۔سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب یہ اپنی نسل بڑھا سکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اگر کچھ خلیات کو باقی ماندہ بیضے سے الگ کرکے موزوں ماحول میں رکھا جائے تو وہ نہ صرف نئے انداز سے حرکت کرتے ہیں بلکہ نئے انداز سے نسل خیزی بھی کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حیاتیاتی روبوٹ کو ایک جاندار بھی کہہ سکتے ہیں جسے مینڈک کے خلیات سے بنایا گیا ہے۔

ایک زینوبوٹ گول دانے جیسا ہے جو 3000 خلیات سے بنایا گیا ہے۔ یہ اپنی نقل بناسکتا ہے لیکن بہت خاص حالات میں ایسا کرتا ہے۔ لیکن یہ حرکی (کائنیٹک) نقول بناتا ہے اور یہ عمل حیاتیات میں اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔لیکن اس عمل میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین