• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، شہباز شریف


صدر مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں قیامت خیز مہنگائی ہے، مہنگائی نے عوام کو تباہ حال کردیا ہے، لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، ادویات اور بچوں کے دودھ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگ ایسی صورتحال میں ہیں جسے دیکھ کر خوف آتا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی جتنی اب ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس مہنگائی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے۔

صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے چالان پیش نہیں کیا، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بدنیتی سب سامنے آگئی ہے۔

خیال رہے کہ رمضان شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آشیانہ ریفرنسز کی کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت پیش ہوئے۔

تازہ ترین