• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا لارڈ میئر لاہور کا امیدوار کون؟


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے لاہور کے لارڈ میئر کا امیدوار کون ہوگا؟

پنجاب کے دارالحکومت کی کرسی پر کس کو بٹھانا ہے؟، وزیراعظم عمران خان کی نگاہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر پر ٹھہر گئی ہے؟ یا پھر کوئی نیا نام سامنے آئے گا؟

ذرائع کے مطابق لاہور کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام پر مشاورتی اجلاس بلالیا، جس میں لارڈ میئر لاہور کے نام پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ تنظیمی قائدین موجود تھے، وزیراعظم نے مشاورتی اجلا س میں حماد اظہر کو بھی بلالیا۔

تازہ ترین