• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد بھی ’’ گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کا دھرنا جاری

گوادر (اکبر جندانی،نامہ نگار) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لینے کےباجود بلوچستان کو’’ حق دو تحریک‘‘ کا دھرنا 29 ویں روز بھی جاری رہا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سابقہ ایم این اے لیاقت بلوچ حق دو تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا گاہ پہنچ گئے۔ دھرنا گاہ پہنچنے پر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالحق ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ خواتین ریلی نے ثابت کردیا ہماری مائیں، بہنیں ناانصافیوں کیخلاف اپنے بھائیوں،بزرگوں کے شانہ بشانہ ہیں، حق دو تحریک کی گونج ملک بھر میں سنائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین