اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سانحہ سیالکوٹ کے واقعہ پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔ 20 دسمبر کو سینیٹ اور 22 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت کر لی ہے۔مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر دونوں ایوانوں میں سانحہ سیالکوٹ پر بحث کروائی جائے گی۔