وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سابق پی ٹی آئی رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد کو پارٹی چیئرمین عمران خان سے متعلق بیان پر ہدف تنقید بنالیا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین احمد اپنی اہمیت بنانے کے لیے مسخروں والی حرکتیں کرتے ہیں، انہیں تو ان کے گھر والے بھی نہیں پہنچانتے۔
اس سے قبل شہباز گل نے کہا تھا کہ عمران خان کے گھر کے خرچے سے منسلک بیان بالکل جھوٹا اور غیر منطقی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ جسٹس وجیہہ پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں۔
گزذشتہ روز جسٹس وجیہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان کا بنی گالہ کا گھر جہانگیر ترین جیسے لوگوں کے پیسے سے چلتا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ لوگ30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے ، بعد میں یہ رقم 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی۔